سکھر،سنٹرل جیل سکھر ون پر حملے کے پیش نظر سیکیورٹی کے سخت اقدامات کے تحت 40 کمانڈوز تعینات

ہفتہ 3 اگست 2013 22:59

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔3اگست۔ 2013ء) سنٹرل جیل سکھر ون پر حملے کے پیش نظر سیکیورٹی کے سخت اقدامات کے تحت 40 کمانڈوز تعینات کردئیے گئے، جیل کے اطراف سے تمام تجاوزات ختم کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز اے ایس پی سکھر مسعود بنگش کے مطابق سنٹرل جیل سکھر ون پر حملے کے پیش نظر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کردئیے گئے ہیں۔ سکھر جیل میں 40 کمانڈوز تعینات کرکے جیل کے اطراف سے تمام تجاوزات ہٹادی گئیں۔ جیل کے اطراف سے ٹرانسپورٹ اڈے رات کو دوسرے مقامات پر منتقل کرکے سنٹرل جیل سکھر ون پر سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کردئیے گئے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں