سکھر، با رش بند ہو جا نے کے با وجودجمع پا نی کی نکا سی نہ ہو سکی ، پا نی لو گوں کے گھروں میں دا خل ، لا کھوں رو پے کا نقصا ن

اتوار 4 اگست 2013 20:13

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔4اگست۔ 2013ء) سکھر میں با رش بند ہو جا نے کے با وجودجمع پا نی کی نکا سی نہ ہو سکی ، پا نی لو گوں کے گھروں میں دا خل ، لا کھوں رو پے کا نقصا ن ، انتظا میہ کی جا نب سے کی جا نے والی کو ششیں کا میاب نہ ہو سکیں تفصیلات کے مطابق سکھر میں با رش کو بند ہو ئے کئی گھنٹے گذر جا نے کے با وجوداس وقت پا نی کی نکا سی نہیں ہو سکی ہے اور سکھر شہر کے مختلف علاقوں شالیمار روڈ ، پرانہ سکھر ، نشتر روڈ ، دبہ روڈ ، جیے شاہ چوک ، ملٹری روڈ۔

(جاری ہے)

وسپور محلہ و دیگر میں کئی کئی فٹ پا نی جمع ہے سڑکیں تا لاب کا منظر پیش کر رہی ہیں سکھر انتظا میہ کی جا نب سے با رشوں سے قبل کیے گئے تمام انتظا ما ت دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں جو اب لو گوں کے گھروں میں دا خل ہو گیا ہے جس نے لو گوں کے لا کھو ں رو پے ما لیت کے سامان کو تبا ہ و بر باد کردیا ہے پانی گھروں میں مو جود ہو نے کی وجہ سے لو گوں کو اپنے ہی گھروں میں را تیں جا گ کر پر یشانی کے عالم میں گذارنا پڑی ہیں با رش کے با عث شہر بھر میں ہو نے والے ترقیا تی کاموں کی بھی قلعی کھل گئی ہے بار ش کے پہلے قطرے نے ڈھول کا پول کھول دیا ہے سکھر انتطا میہ کی جا نب سے را ت گئے نکا سی کے لیئے کی گئی کو شسین با آور ثا بت نہیں ہو سکی ہیں با رش کے با عث سکھر شہر اور گر دونواح میں کا روبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے اور عید کی خریداری ماند پڑ گئی ہے با رش کے پا نی کی نکاسی نہ ہو نے کی وجہ سے مختلف وبا ئی امراض پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں