بارشوں اور سیلابی ریلیوں نے تباہ مچادی ،دریائے چناب ،ستلج ،راوی اور سندھ بپھر گئے، پنجاب میں سیلابی ریلوں سے 700دیہات پانی میں غرق ،لاکھوں متاثرین کھلے آسمان تلے زندگیاں گزارنے پر مجبور ،بنیادی ضروریات زندگی کی قلت، متاثرین کو مشکلات کا سامنا ،مختلف علاقوں میں سیلابی ریلوں سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ، سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری ،سندھ میں 300سے زائد دیہات ڈوب گئے
منگل 20 اگست 2013 13:41
(جاری ہے)
سیلابی ریلوں نے دیہات کے دیہات ڈبودیے اور ہزاروں افراد کو بے گھر کردیا۔جھنگ میں دریائے چناب کے سیلابی ریلے سے 350 سے زائد دیہات ڈوب گئے۔ پانی شہر کے حفاظتی بند سے ٹکرانے لگا۔ شورکوٹ اور چنیوٹ میں بھی سیلابی صورتحال کا سامنا رہا۔
دریائے چناب کے سیلاب نے مظفرگڑھ،ملتان اور جلال پوربھٹیاں کے200سے زائد دیہات بھی پانی میں غرق کردیے۔ ملتان سمیت مختلف سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری رہیں۔دریائے ستلج میں پانی کی سطح بلند ہونے سے وہاڑی کی بستی فرید میں سیکڑوں مکانات سیلابی ریلے کی زد میں آگئے اور ہزاروں لوگ دربدر ہوگئے۔نالہ ڈیک کا سیلابی ریلہ گوجرانوالا کی تحصیل کامونکی میں 120 دیہات کوڈبوتاہواآگے بڑھ گیا ۔کامونکی شہر کے کچھ محلے بھی ریلے کی زد میں آئے۔دریائے سندھ میں سیلابی ریلے کے بہاو سے جام پور اور راجن پورمیں الگ الگ شگاف پڑنے سے متعدد دیہات اور بستیاں پانی کی لپیٹ میں آگئیں۔سندھ میں بھی دریائے سندھ سے ملحقہ علاقوں کی صورتحال اچھی نہیں رہی ۔سکھر اور گھوٹکی میں کچے کے 266 سے زائد دیہات ڈوب گئے، فصلیں تباہ ہوگئیں۔ متاثرین کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل ہوئے۔ لیکن تباہی کا سلسلہ نہ رک سکا ۔سکھر میں ایک لاکھ 56 ہزار ایکڑ زرعی اراضی سیلابی پانی سے متاثر ہوسکتی ہے۔خیرپور میں پریالو زیرو پوائنٹ بند،جمشیر، آلرا جاگیر اورفریدآباد بچاو بندوں پر دریائے سندھ کا دباو بڑھنے لگا۔ حیدرآباد میں کوٹری بیراج سے منسلک نہروں میں بھی پانی کی سطح بلند ہوگئی ۔سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی آئی جی سکھر کا نیشنل پریس کلب کا دوره ، امن و امان کی صورتحال پر گفتگو کی
محکمہ اطلاعات سندھ نے عزیز احمد ہکڑو كو ڈائریکٹر انفارمیشن سکھر تعینات کر دیا
اروڑ یونیورسٹی میں دو روزه بین الاقوامی كانفرنس کا آغاز ، کمشنر سکھر فیاض حسین عباسی نے افتتاح کیا
گھوٹکی کے قریب کچے میں پولیس کا ڈاکوئوں کے خلاف آپریشن جاری، 8 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا
ٌمحکمہ ایکسائیزٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس سرکل خیرپور کی کاروائی ، ایک ملزم گرفتار ، شراب برآمد
ًمعمر خاتون کی دکان پر قبضے کے خلاف احتجاج ویڈیو وائرل،ایس پی ریلوئے کا نوٹس،رپورٹ طلب
qاروڑ یونیورسٹی میں دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز
ٴْ بشریٰ بی بی کو علاج کیلئے شوکت خانم منتقل نا کرنے کیخلاف پی ٹی آئی لیڈیز ونگ کا احتجاج
تھانہ بی سیکشن پولیس کی کارروائی، ٹکر محلہ سے تین ملزمان گرفتار
ج*مغوی علی اصغر منگریو کی عدم بازیابی کے خلاف علامتی بھوک ہٹرتال جاری
گ*حکومت سندھ نے اینٹی کرپشن سکھر میں 16 گریڈ کی انسپکٹر صنم سہتو کو تعینات کردیا
سکھر ،تھانہ بی سیکشن پولیس کی کارروائی ،3ملزمان گرفتار ،مقدمہ درج
سکھر سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ