سکھر،محکمہ جنگلات میں معذورکوٹے میں بھرتی ہونے والے ملازمین کو جبری ریٹائیرڈ کرنے والے عمل کے خلاف محکمہ جنگلات کے ملازمین کی بڑی تعداد کا احتجاجی مظاہرہ

منگل 20 اگست 2013 21:25

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔20اگست۔ 2013ء) محکمہ جنگلات میں معذورکوٹے میں بھرتی ہونے والے ملازمین کو جبری ریٹائیرڈ کرنے والے عمل کے خلاف محکمہ جنگلات کے ملازمین کی بڑی تعداد نے سندھ ہائی کورٹ روڑ پر محمود گھمرو ، شمس کھوسو و دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہمحکمہ جنگلات کے ڈپٹی سیکریٹری اور سکھر فاریسٹ عملے نے ملی بھگت کر کے محکمے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا محکمے کو نقصانات پہنچانے والوں کے خلاف آواز اٹھانے پر ہمیں جبری نوکری سے برطرف کیا جا رہا ہے جو انتہائی ظالمانہ اقدام ہے ان کا کہنا تھا کہ سینکڑوں ملازمین فوت ہو چکے ہیں لیکن ابتک ملازمین کے بچوں کو سن کوٹے میں بھرتی نہیں کیا جا رہا ہے الٹا معذور کوٹا بھی ختم کر دیا ہے جس کی وجہ سے ملازمین کے بچوں میں شدید مایوسی پھیل گئی ہے انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے محکمہ میں ہونی والی کرپشن اور اس میں ملوث افسران کے خلاف کاروائی کی جائے اور جبراً نوکری سے برطرف کیے جانے وال ملازمین کو بحال کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں