سندھ حکومت کی دہشت گردوں کے حملوں کے پیش نظر ججز اور مختلف محکموں کے 29 افسران کی سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت ،سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس مقبول باقر دہشت گردوں کی ہٹ لسٹ پر ، دیگر میں چوہدری اسلم، مظہر مشوانی ، راؤ انوار ، راجہ عمر خطاب سمیت دیگر محکموں کے سربراہ و افسران شامل

منگل 20 اگست 2013 21:30

کراچی /سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔20اگست۔ 2013ء) سندھ حکومت نے پولیس افسران سمیت ججز اور دیگر محکمہ جات کے 29 افسران کی سیکیورٹی دہشت گردوں کے حملوں کے پیش نظر بڑھانے کی ہدایت کردی ، سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس مقبول باقر دہشت گردوں کی ہٹ لسٹ پر ہیں جبکہ چوہدری محمد اسلم مظہر مشوانی ، راؤ انوار ، راجہ عمر خطاب سمیت دیگر سربراہ محکمہ جات و افسران دہشت گردوں کی فہرست میں شامل ہیں ۔

منگل کو سندھ حکومت نے دہشت گردوں کے حملوں کے پیش نظر پولیس افسران سمیت ججز و دیگر محکمہ جات کے 290 افسران کی سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کردی ، سندھ ہائیکورٹ کے جج جسٹس مقبول باقر دہشت گردوں کی ہٹ لسٹ پر ہیں جبکہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کراچی ندیم حیدر ، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج صغیر حسین زیدی اور ڈی آئی جی لیگل سندھ پولیس علی شبیر جسکانی بھی دہشت گردوں کی ہٹ لسٹ پر ہیں ۔

(جاری ہے)

دہشت گردوں کی ہٹ لسٹ پر آنیوالوں میں راؤ محمد انوار ، سی آئی ڈی افسران میں چوہدری محمد اسلم ، فیاض احمد خان ، مظہر مشوانی جبکہ سی آئی اے افسران میں محمد فاروق اعوان اور راجہ عمر خطاب شامل ہیں ۔ دہشت گردوں نے الطاف سرور ، سرور کمانڈو ، ریاض حسین سمیت ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی عبدالقادر ، ڈائریکٹر آئی بی اے سکھر نثاراحمد صدیقی سمیت ڈی آئی جی جیل خانہ جات سکھر ، اشرف علی نظامانی کو بھی اپنے نشانے پر رکھا ہے ۔

دہشت گردوں نے ایس ایس پی سکھر عرفان بلوچ اور اے ایس پی سکھر مسعود بنگش کو بھی دہشت گردی کی کارروائیوں میں نشانہ بنانے کے لئے شامل فہرست کیا ہے ۔ واضح رہے کہ دہشت گردوں کی ہٹ لست پر آنیوالے افسران دہشت گردوں کے خلاف مسلسل مصروف عمل ہیں جس کے باعث دہشت گردوں کی کارروائیوں میں شدید رکاوٹ بنی تاہم دہشت گردوں نے اپنے خلاف مصروف فعال افسران کو ہٹ لسٹ پر رکھ کر فہرست جاری کردی ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں