وزیر اعظم سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے پر (کل ) سکھرپہنچیں گے

جمعہ 23 اگست 2013 21:21

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔23اگست۔ 2013ء) وزیر اعظم میاں نواز شریف سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے پر (کل )ہفتہ کو سکھرپہنچیں گے ، وزیراعظم سکھر پہنچنے کے بعد گھوٹکی اور سکھر میں سندھ میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر حفاظتی بندوں کا معائنہ اورسندھ حکومت کی جانب سے سیلاب سے نمٹنے کیلئے کئے گئے اقداما ت کا جائزہ لینگے اس موقع پر محکمہ آبپاشی کی جانب سے انہیں سیلاب کی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ میں دی جائیگی ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کا سکھر آمد پر وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور دیگر اعلیٰ حکام استقبال کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں