نواز شریف کا سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورہ کیلئے سکھر پہنچنے پر قائم علی شاہ نے استقبال کیا،(ن) لیگ سندھ کے صدر غوث علی شاہ سمیت مقامی قیادت غائب ، سیلاب متاثرہ علاقوں کا فضائی معائنہ کیا

ہفتہ 24 اگست 2013 17:31

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔24اگست۔ 2013ء) وزیر اعظم نواز شریف سندھ میں سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ہفتہ کو سکھر پہنچے تو وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم اعلیٰ شاہ نے کابینہ کے ارکان اور اعلیٰ حکام کے ہمراہ ان کا ائیر پورٹ پر استقبال کیا ،وزیر اعظم کے ہمراہ سندھ کے سیکرٹری جنرل سلیم ضیاء و دیگر رہنما موجود تھے اس موقع پر سیکورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے ۔

(جاری ہے)

نوا زشریف کی سکھر آمد پر (ن) لیگ سندھ کے صدر سید غوث علی شاہ سمیت مقامی قیادت غائب رہی ، نواز شریف ہیلی کاپڑ کے ذریعے گھوٹکی روانہ ہو گئے جہاں پرانہوں نے سندھ میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر حفاظتی بندوں کا معائنہ کیا سندھ حکومت کی جانب سے سیلاب سے نمٹنے کیلئے کئے جانے والے اقداما ت کا جائزہ لیا اس موقع پر محکمہ آبپاشی کی جانب سے انہیں سیلاب کی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں