سکھر، کاروکاری کے تنازعے پر دو خاندانوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں لڑکا اور لڑکی جاں بحق،7افراد زخمی

منگل 24 ستمبر 2013 19:56

سکھر (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24ستمبر۔2013ء) سکھر میں کاروکاری کے تنازعے پر دو خاندانوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں لڑکا اور لڑکی جاں بحق جب کہ 7 افراد شدید زخمی ہوگئے اطلاعات کے مطابق سکھر کی چھوارا منڈی کے قریب کاروکاری کے تنازعہ پر میرانی اور لکھن برادری کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کی زد میں آکر مبینہ طور پر کاروکاری کے مرتکب تسلیمہ لکھن اور شہزادو میرانی جاں بحق اور دونوں خاندانوں کے 7افراد شدید زخمی ہوگئے، فائرنگ سے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو تعلقہ ہسپتال روہڑی منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق دونوں برادریوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلے کے باعث پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرلیا جبکہ شدید فائرنگ کے باعث علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ چھوارا منڈی بھی بند ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں