سکھر: چربی جلانے پر علاقہ مکینوں اور قصابوں میں تصادم،دوافرادزخمی

اتوار 20 اکتوبر 2013 19:36

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اکتوبر۔2013ء) سکھرمیں قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اور چربی جلانے پر علاقہ مکینوں اور قصابوں میں تصادم ہوگیا جس سے دو افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق علاقہ پاک کالونی میں قصاب گورنمنٹ پرائمری اسکول کے احاطے میں قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کے ساتھ ساتھ چر بی بھی جلا رہے تھے اور تیل نکال رہے تھے جس کی پورے علاقے میں شدید بدبو پھیل گئی جس پر مشتعل اہل علاقہ اور قصابوں میں تصادم ہوگیا اور 2 افراد زخمی ہوگئے اہل علاقہ نے انتظامیہ سے اپیل کی وہ گنجان والے علاقے میں آلائشوں اور چربی جلانے کا کام ختم کروائے ورنہ لوگ سانس اور سینے کی بیماری میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں