سانحہ راولپنڈی ،سکھر میں ہڑتال ، بازار اور کاروباری مراکز بند رہے ،ہڑتال کے باعث شہر میں سیکیورٹی بھی بڑھادی گئی ،کئی علاقوں میں رینجرز تعینات

منگل 19 نومبر 2013 17:12

سکھر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19نومبر 2013ء) راولپنڈی سانحے کے خلاف اہلسنت والجماعت کی جانب سے ہڑتال کی کال پر سکھر میں ہڑتال کی گئی بازار اور کاروباری مراکز بند رہے، اہلسنت والجماعت کی جانب سے گزشتہ شام شہر میں پمفلٹ تقسیم کئے گئے اور تاجروں سے اپنے کاروبار بند رکھنے کی اپیل کی گئی تھی جس کے باعث شہر میں صرافہ بازار، گھنٹہ گھر، غریب آباد، شاہی بازار، نشتر روڈ سمیت دیگر بازار اور کاروباری مراکز بند رہے ۔

(جاری ہے)

ہڑتال کے باعث شہر میں سیکیورٹی بھی بڑھادی گئی ہے اور پریس کلب روڈ، دادو چوک اور گھنٹہ گھر سمیت مختلف مقامات پر رینجرز اہلکار تعینات رہے

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں