افغانستان میں امریکی اڈے خطے کیلئے خطرناک ہوں گے، فضل الرحمان

اتوار 1 دسمبر 2013 12:54

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1دسمبر۔2013ء) جمیعت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پہلے طالبان اور دہشت گرد خطے میں خطرے کی علامت سمجھے جاتے تھے لیکن اب افغانستان میں امریکی فوج کا مزید قیام ، خطے کیلیے خطرناک ہوگا سکھر میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ خطے اور پاکستان میں جو امریکی مداخلت جاری ہے اسے روکنے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک لائن پر چلان ہوگا ، اور سب کا ایک فیصلہ ہونا چاہیے ، تنہا پروازوں سے امریکا کو فائدہ ہوگا ، انہوں نے کہاکہ اس ساری صورتحال پر خطے کے ممالک کو مشترکا تحقیقات حکمت عملی بنانی چاہیے ، افغانستان میں امریکی فوج کاقیام خطے کے عوام کے لیے پریشان کا باعث بنے گا۔

(جاری ہے)

نیٹو سپلائی روکنے کے معاملے پرمولانافضل الرحمان نے کہاکہ ان کی جماعت نے حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد پھر سے ایک آل پارٹیز کانفرنس بلانے کامطالبہ کیا تھا ، تاکہ پیدا ہونے والے تعطل کا خاتمہ ایک مشترکا حکمت عملی سے کیا جائے ، لیکن اس کوشش کو سبوتاژ کردیا گیا۔مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ ان کی جماعت تحفظ پاکستان آرڈیننس کو کلی طور پر مسترد کرتی ہے ، پرویز مشرف کے متعلق سوال پر ان کاکہنا تھا کہ یہ معاملہ عدالت میں ہے ، عدالتیں فیصلہ کریں گی ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں