سکھر ، قومی شاہراہ پر مسافروں کو لوٹنے والے 3پولیس اہلکار گرفتار

منگل 3 دسمبر 2013 16:15

سکھر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 دسمبر 2013ء) سکھر میں قومی شاہراہ پر مسافروں کا سامان چھیننے اوران سے پیسے بٹورنے والے تین پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی سکھر سید فدا حسین شاہ کے مطابق کانسٹیبل علی مراد کلہوڑو، محمد پْنل چانگ اور رفیق احمد چاچڑ کئی روز سے رات کے وقت قومی شاہراہ پر غیر قانونی پولیس چوکی قائم کر کے آنے جانے والی گاڑیوں کے مسافروں سے پیسے اینٹھتے تھے، جو مسافر پیسے نہیں دیتے تھے اْن کا سامان لوٹ لیا جاتا تھا۔ تینوں پولیس اہلکاروں نے کرائے پر ایک کار حاصل کررکھی تھی جس پر پولیس کی نیلی بتی لگا کر یہ کام انجام دیا جاتا تھا۔ ایس ایس پی سکھر نے بتایا کہ کانسٹیبل علی مراد کلہوڑو کو نوکری سے برطرف بھی کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں