بلاول بھٹو کا عیسائی وزیر اعظم بنانے کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکے گا ، منظور وسان کے بعد کیا بلاول بھٹو نے بھی خواب دیکھنا شروع کردیئے ہیں‘ہم ملک کو سیکولر اسٹیٹ نہیں بننے دینگے پاکستان میں اقلیتیں اور ان کے حقوق محفوظ ہیں ،جمعیت علماء اسلام(ف) کے مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری کی سکھر میں میڈیا سے بات چیت

جمعہ 27 دسمبر 2013 21:04

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر۔2013ء) جمعیت علماء اسلام(ف) کے مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی جانب سے ایک عیسائی وزیر اعظم بنانے کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکے گا ، منظور وسان کے بعد کیا بلاول بھٹو نے بھی خواب دیکھنا شروع کردیئے ہیں‘ہم ملک کو سیکولر اسٹیٹ نہیں بننے دینگے پاکستان میں اقلیتیں اور ان کے حقوق محفوظ ہیں ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو یہاں سکھرائیر پورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا اگر عیسائی وزیر اعظم بنانے کے حوالے سے کوئی ترمیم پارلیمنٹ میں لانے کی کوشش کی گئی تو اسے کوئی قبول نہیں کریگا ہم ملک کو سیکولر اسٹیٹ نہیں بننے دینگے پاکستان میں اقلیتیں اور ان کے حقوق محفوظ ہیں ،اعتزاز حسن جیسے سنیئر وکیل کواس طرح آئین کی وضاحت نہیں کرنا چاہئے پاکستان کے آئین سے یہ بات واضع طور پر موجود ہے کہ کوئی بھی غیر مسلم پاکستان کے کسی بھی کلیدی عہدے پر نہیں آسکتا انہوں نے کہا کہ دنیا میں صرف دو ملک ،پاکستان اور اسرائیل نظریاتی طور پر وجود میں آئے ہیں پاکستان میں میں تو یہ بات کہی جا رہی ہے اگر اسرائیل میں کوئی یہ کہہ دے تو وہاں کا وزیر اعظم فلسطینی ہوگا تو اسرائیلی عوام کسی طور پر برداشت نہیں کرینگے تو ہم کس طرح کر سکتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ خواب دیکھنے پر کوئی پابندی نہیں بلاول بھٹو کو بھی خواب دیکھنے کا حق ہے مگر ایسے خوابوں کی تعبیر نہیں ہوا کرتی۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں