صرف 3 نومبر کے اقدامات کیخلاف مقدمے سے کئی ججز اور اعلیٰ فوجی افسران بچ جائیں گے، خورشید شاہ

پیر 6 جنوری 2014 16:23

صرف 3 نومبر کے اقدامات کیخلاف مقدمے سے کئی ججز اور اعلیٰ فوجی افسران بچ جائیں گے، خورشید شاہ

سکھر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6جنوری 2014ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ 3 نومبر کے اقدامات کے خلاف مقدمے میں کئی ججز اواعلیٰ فوجی افسران سمیت 40 سے 50 افراد بچ جائیں گے۔سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ایک شخص کا ٹرائل مشکوک لگتا ہے، 3 نومبر کے اقدامات سے پہلے 12 اکتوبر کا جرم ہوا تھا۔

انہوں نے کہاکہ 3 نومبر کے اقدامات کے خلاف مقدمے میں ججز اور کورکمانڈرز سمیت 40 سے 50 افراد بچ جائیں گے اس لئے صرف پرویز مشرف کے خلاف ٹرائل کر کے جان چھڑانے کی کوشش کی جارہی ہے جو بدنیتی پر مبنی ہے۔ اگر ایسا ہوا تو پاکستان پر بیرونی دباؤ بھی آئے گا۔خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پرویز مشرف ابھی بیمار ہیں لیکن آہستہ آہستہ وہ مزید بیمار ہوجائیں گے جس کے بعد ملٹری اسپتال کی جانب سے ایمرجنسی نافذ کی جائے گی اور پھر پرویز مشرف ایئرایمبولینس میں سوار ہوکر کر بیرون ملک چلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

سابق صدر کو بیرون ملک بھیجنے میں فوجی یا بیرونی ہاتھ کےملوث ہونے سے متعلق سوال پر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اس پر فی الحال خاموشی ہی بہتر ہے۔ سندھ کی تقسیم کے حوالے سے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے بیان پر ان کا کہنا تھاکہ سندھ کو کوئی تقسیم نہیں کرسکتا۔ الطاف حسین بادشاہ آدمی ہیں وہ کسی طرح کا بھی بیان دے سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں