طالبان سے مذاکرات کی افادیت ختم ہو گئی،خورشید شاہ

جمعہ 14 فروری 2014 12:13

طالبان سے مذاکرات کی افادیت ختم ہو گئی،خورشید شاہ

سکھر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14فروری 2014ء) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد مذاکرات کی افادیت ختم ہو گئی ہے۔ سکھر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اکثر پارٹیوں کی مخالفت کے باوجود حکومت کی حمایت کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

ہماری پارٹی پالیسی کے مطابق حکومت کو سپورٹ کیا جا رہا ہے،انھوں نے کہا کہ حالیہ دہشتگردی کے واقعات کے بعد طالبان سے مذاکرات کی افادیت ختم ہو کر رہ گئی ہے،وزیر اعظم نواز شریف اب لیڈر بن کر فیصلہ کریں۔ہماری پارٹی حکومت کی جانب سے مذاکرات یا آپریشن کے فیصلے کی مکمل حمایت کرے گی۔جمہوریت کو کسی صورت ڈی ریل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں