دونوں بڑی جماعتوں کے لیڈروں پر کرپشن کے کیس ہیں: عمران خان

جمعہ 28 فروری 2014 19:52

دونوں بڑی جماعتوں کے لیڈروں پر کرپشن کے کیس ہیں: عمران خان

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28فروری۔2014ء) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ دونوں بڑی جماعتوں کے لیڈروں کے اوپر کرپشن کے کیس ہیں، دونوں ایک دوسرے کے خلاف مقدمہ نہیں کریں گے۔سکھر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ سارا پاکستان تقسیم کیا جارہا تحریک انصاف پاکستانیوں کو ایک قوم بنائے گی، اس وقت پاکستان کو ایک قوم بنانے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ وقت کی کمی کے باعث سندھ میں سونامی کو آنے کا موقع نہیں ملا تھا، ہماری کوشش ہوگی کہ انصاف کا پیغام سارے پاکستان میں لے کرجائیں، جن جماعتوں نے وعدے کیے اگر انہوں نے حالات ٹھیک کرنے ہوتے تو اب تک ہوجاتے، عمران خان نے کہا کہ اللہ کبھی کسی قوم کی حالت نہیں بدلتا جب تک وہ خود اپنے حالات بدلنے کی کوشش نہ کرے، مدینہ کی ریاست کی بنیاد انصاف اور قانون کی بالادستی پر رکھی گئی، اسی طرح پاکستان میں قانون کی بالادستی قائم کی جائے گی۔عمران خان نے مزید کہا کہ سندھ میں سب سے زیادہ ظلم ہے، بڑا جاگیردار چھوٹے کسان پر ظلم کرتا ہے، تحریک انصاف سندھ میں ایسے ہی پھیلے گی جس طرح پنجاب اور خیبر پختونخوا میں پھیلی۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں