پیپلز پارٹی جمہوریت کے خلاف کسی لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، سید خورشید شاہ

پیر 7 جولائی 2014 15:27

پیپلز پارٹی جمہوریت کے خلاف کسی لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، سید خورشید شاہ

سکھر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7جولائی 2014ء) قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ پیپلز پارٹی جمہوریت کے خلاف کسی لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی ہم جمہوریت کی خاطر نواز شریف کی نہیں حکومت کی حمایت کرتے ہیں فوج شدت پسند وں کے خلاف لڑرہی ہے پوری قوم کو فوجی جوانوں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف نے کہاکہ ان کی جماعت جمہوریت کے خلاف کسی لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، انہوں نے واضح کیا کہ ان کی جماعت جمہوریت کی خاطر نواز شریف نہیں بلکہ حکومت کی حمایت کرتی ہے۔انہوں نے کہاکہ آمریت نے پاکستان کو دو حصوں میں توڑ دیا ہے اور ایک دوسرے آمر کی وجہ سے فوج شدت پسندوں کے ساتھ لڑ رہی ہے۔خورشید شاہ نے کہاکہ پاکستانی فوج شدت پسندوں کے خلاف لڑ رہی ہے اور پوری قوم کو فوجی جوانوں کے ساتھ کھڑے ہونے کی ضرورت ہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں