حکومت کی ناکامی کا مقصد یہ نہیں کہ اسے ختم کر دیا جائے ،خورشید شاہ
جمعہ 11 جولائی 2014 15:52
سکھر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11جولائی 2014ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلافخورشید شاہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کو ختم کرانے کی بجائے اسے اپنی مدت پوری کرنے کا موقع ملنا چاہیے۔جمعہ کے روز سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان پارلیمنٹ کا حصہ ہیں اور انہیں چاہیے کہ پارلیمنٹ کے پلیٹ فارم کے ذریعے تمام معاملات کو حل کیا جائے اور بطور سیاسی لیڈر ملکی معاملات کو پارلیمنٹ کے ذریعے ہی حل کرانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں اپنے حقوق کی خاطر آواز اٹھانی چاہیے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ حکومت کی ناکامی کی وجہ سے اسے ختم کر دیا جائے بلکہ موجودہ حکومت کو اپنی مدت پوری کرنے کا موقع دینا چاہیے ۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ طاہر القادری کس انقلاب اور کس ایجنڈے کی بات کررہے ہیں ۔انقلاب کو پیپلز پارٹی پہلے ہی آمریت کے خلاف لا چکی ہے اور پیپلز پارٹی نے تو جمہوری انقلاب کے ذریعے ڈکٹیٹر کو مستعفی ہونے پر مجبور کیا۔
وزیر اعظم کے دورہ کراچی کے دوران ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے ملاقات کے ذریعے دونوں جماعتوں میں ماحول بہتر ہوا ہے اور شاہد پھر دونوں جماعتیں بھائی بھائی بن جائیں۔ایک سوال کے جواب میں خورشید شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے پہلے بھی کراچی کے کافی دورے کئے اور دوروں کے دوران نواز شریف کے کئے گئے اعلانات پر کوئی عملدرآمد نہیں ہوا لیکن اب وزیر اعظم کے سندھ کے حوالے سے فیصلوں پر عمل ہونا چاہیے۔سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں
اروڑ یونیورسٹی سکھر میں 2روزہ بین الاقوامی كانفرنس 25 اپریل سے شروع ہوگی
پسماندہ علاقوں کے غریب طلباء کو سکالرشپس فراہم کر رہے ہیں، رواں سال جامعہ نے 2000 طلباء کو سکالرشپس ..
شہری تنظیم اور فیڈرک نعمان فائونڈیشن کے جانب سے خواجہ سراؤں کے حقوق کے موضوع پر ورکشاپ کا انعقاد
مغویوں کی بازیابی کیلئے گدپور کچے میں پولیس آپریشن جاری ،ڈاکوؤں کے متعدد کمین گاہیں و محفوظ ٹھکانے ..
گوٹھ بکھو مہر میں جتوئی اور مہر برادری کے درمیان زمین پر تنازع پر فائرنگ ،ایک شخص جاں بحق
کئی سال گذرنے کے بعد بھی مسافر ٹرینوں کی حالت زار بہتر نہ بنائی جا سکی
oسکھر، خواجہ سرائوں کے حقوق کے موضوع پر ورکشاپ کا انعقاد
s مغویاں کی بازیابی کیلئے گدپور کچے میں پولیس آپریشن جاری
ضلع سکھر ، خیرپور میں انسداد پولیو مہم 29 اپریل سے شروع ہوگی
خیرپور میں اہلکاروں کی پاسنگ آؤٹ تقریب کا انعقاد
سکھر پولیس کا کچے میں آپریشن ، ڈاکؤں کے محفوظ ٹھکانے تباہ
سکھر،محکمہ ایکسائیزٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس (ڈی آئی یو )کیمپ سکرنڈ کی کاروائی ، ایک ملزم گرفتار ، 20لیٹر ..
سکھر سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیراعظم شہباز شریف کا 28 اپریل کو دورہ سعودی عرب متوقع
-
بیرسٹر گوہر کا بشریٰ بی بی کی دورانِ قید بگڑتی صحت پر تشویش کا اظہار
-
سپیکر قومی اسمبلی سے سعودی عرب کے سفیر کی ملاقات، پاک سعودی تعلقات کومزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار
-
عوام نے نفرت اور تقسیم کا بیانیہ مسترد کر دیاہے ،خارجہ پالیسی کے خلاف باتیں کرنے والے ماضی کا قصہ بن چکے ہیں،وزیراطلاعات
-
پاکستان بزنس فورم کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 36 واں سینڈیکیٹ اجلاس
-
صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے وفد کی ملاقات
-
قوموں کی برادری میں نمایاں مقام حاصل کرنے کے لئے علم اور ہنر،سائنس اور ٹیکنالوجی پر خصوصی توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے،ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا جی سی یو میں خطاب
-
وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے یونیسیف کے نمائندے کی ملاقات
-
مارچ کے مہینے میں ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی
-
یونیسیف کے نمائندے کی وزیر تعلیم سے ملاقات ،تعلیمی شعبے میں یونیسیف کی خدمات کا اعتراف
-
نوجوانوں کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،رانا مشہود احمد خاں