شناختی کارڈ رکھنے والے آئی ڈی پیزکو ہی سندھ میں داخل ہونے دیا جائے گا، قائم علی شاہ

ہفتہ 12 جولائی 2014 21:13

شناختی کارڈ رکھنے والے آئی ڈی پیزکو ہی سندھ میں داخل ہونے دیا جائے گا، قائم علی شاہ

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جولائی۔2014ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ شناختی کارڈ رکھنے والے آئی ڈی پیز کو ہی سندھ میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سید قائم علی شاہ نے کہا کہ صوبے میں داخل ہونے والے راستوں پر چوکیاں قائم کردی گئی ہیں جو شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنےوالے متاثرین کی چیکنگ کررہی ہیں جبکہ اس دوران مشتبہ آئی ڈی پیز کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آئی ڈی پیز کے معاملے پر قوم پرست بلا وجہ مسئلہ کھڑا کررہے ہیں، سندھ میں صرف ان ہی متاثرین کو آنے کی اجازت دی جائے گی جو شناختی کارڈ رکھتے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کہ وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات میں ایم کیو ایم نے ہماری تعریف کی تاہم پھر بھی ایم کیوایم کے کوئی تحفظات ہیں تو وہ ہم سے بات کرسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے حوالے سے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیان پر پارٹی نے اپنا مؤقف دے دیا ہے اور وہی میرا بھی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں