سچل سرمست کے میلے سے واپس آنے والا کوسٹر الٹ گیا،2زائرین جاں بحق ،25زخمی

پیر 14 جولائی 2014 20:03

سکھر (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 14جولائی 2014ء) سچل سرمست کے میلے سے واپس آنے والا کوسٹر الٹ گیا۔ دو زائرین جاں بحق25سے زائد زخمی۔ ہسپتال منتقل۔چار کی حالت تشویشناک۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابقسچل سرمست کے میلے سے واپس آنے والا کوسٹر نمبر1872 پریالوء کے قریب وڈا ماچھیوں شاہ حسین لنک روڈ پرتیزرفتاری کے باعث الٹ گیا جس کے نتیجے میں دو نو جوان 21 سا لہ عبدالوحید ولد مختیار احمد انصا ری اور 18 سا لہ فھیم ولد لعل بخش انصا ری مو قع پر ہی جا ں بحق ہو گئے جبکہ25 سے زائد زائرین زخمی ہوگئے جن میں عبد الجبا ر ،عبدالقیوم ،امین چنہ ،نوید ،جما ل الدین ،علی ڈنو ،الطا ف ،جا وید، ندیم وسیم و دیگر شامل ہیں۔

مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں کو قریبی ہسپتا لوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ چا ر زائرین کی حا لت نا زک بتا ئی جا رہی ہے ۔ جبکہ اطلاع کے بعد پیر جو گوٹھ پولیس جا ئے حا دثہ پر پہنچ گئیجبکہ بس ڈرائیور اور کلنئیر مو قع سے فرار ہو گئے۔پولیس نینعشوں کا پوسٹ ما رٹم کروانے کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کردی۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں