اسلام آباد میں فوج کی تعیناتی حکومت کی ناکامی ہے،خورشید احمد شاہ

جمعہ 25 جولائی 2014 20:43

سکھر(پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی۔2014ء) قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ کا کہنا ہے کہ اسلام آبا دمیں فوج کی تعیناتی حکومت کی ناکامی ہے ،حکومت پندرہ لاکھ افراد کوتحفظ فراہم نہیں کرسکتی تو گھر بیٹھ جائے، عمران خان جلسے کے بعد واپس چلے جائینگے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر کے مقامی ہال میں ایک فلاحی ادارے کی جانب سے مستحقین میں راشن تقسیم تقریب سے خطاب و بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ عمران خان کو لانگ مارچ کرنے دیا جایا اب حکومت کا موقف تبدیل ہوا ہے تاہم عمران خان کے موقف میں کوئی تبدیلی نظر نہیں آرہی ہے سید خورشید احمد شاہ کا کہنا تھا کہ جمہوریت کو قائم و دائم رکھنے کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں لانگ مارچ سے پی ٹی آئی کو نہ روکا جائے ان کو روکنے سے جمہوریت کو نقصان پہنچ سکتا ہے ہے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر طاہر القادی کا انقلاب مر چکا ہے رہی بات سابق جنرل پرویز مشرف کی تو وہ بہت جلد بیرون ملک روانہ ہوجائینگے پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملکی مفاد اور پاکستان کی ترقی کیلئے جمہوری حکومتوں کا ساتھ دیا ہے اور پی پی رہنما اپنے شہید قائدین کے فکر و فلسفے کے تحت عوامی خدمت اور ملک کو درپیش مسائل سے نجات دلانے کیلئے کوشاں ہے ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں