میری اطلا عات ہیں حکو مت عمران خان سے مذاکرات کے لیے تقریباً تیا ر ہے، خو رشید شاہ ،

جب تک مذاکرات نہیں ہو تے عمران خان کو وزیر اعظم کے مستعفی ہو نے کے مطالبے پر قائم رہنا چاہیئے ورنہ ان کا شو فلاپ ہو جا ئے گا،مجھے یقین ہے عمران خان یا اس کے ساتھی کبھی اتنا بڑا رسک نہیں لیں گے کہ ان کے ہا تھوں سے کو ئی ما ورائے آئین اقدام ہوان کا نام ہمیشہ کے لیے تا ریخ میں برے لفظوں میں لکھا جا ئے سکھر ائیر پو رٹ کے با ہر میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 16 اگست 2014 22:47

میری اطلا عات ہیں حکو مت عمران خان سے مذاکرات کے لیے تقریباً تیا ر ہے، خو رشید شاہ ،

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اگست۔2014ء) قومی اسمبلی میں قائد حز ب اختلا ف سید خو رشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ میری اطلا عات ہیں کہ حکو مت عمران خان سے مذاکرات کے لیے تقریباً تیا ر ہے تا ہم جب تک مذاکرات نہیں ہو تے عمران خان کو وزیر اعظم کے مستعفی ہو نے کے مطالبے پر قائم رہنا چاہیئے ورنہ ان کا شو فلاپ ہو جا ئے گا اور مجھے یقین ہے کہ عمران خان یا اس کے ساتھی کبھی اتنا بڑا رسک نہیں لیں گے کہ ان کے ہا تھوں سے کو ئی ما ورائے آئین اقدام ہوان کا نام ہمیشہ کے لیے تا ریخ میں برے لفظوں میں لکھا جا ئے سکھر ائیر پو رٹ کے با ہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے مزید کہا کہ طا ہر القا دری کے مطالبات ما ورا ئے آئین ہیں اگر ان کے مطا لبات میں جان ہے تو وہ اسے اپنے منشور کا حصہ بنا کر الیکشن کی تیا ری کیو ں نہیں کرتیاگر قوم ان کو ایک تہا ئی اکثیرت دے گی تو پھر جو کچھ وہ چاہے کریں کسی کو اعتراض نہیں ہو گا ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی پر تنقید نہیں کررہے ہیں کیو نکہ ہم تو ثا لثی کا کردار ادا کر رہے ہیں میڈیا اپنی آبر زر ویشنز دے اگر ہم تنقید یں کریں گے تو یہ ہما ری کو ششوں کے خلاف ہو گا ان کا کہنا تھا کہ فو ج کبھی پرویزمشرف کو با ہر بھیج کر آزاد کر نے کی بڑی بلا اپنے گلے نہیں لے گی کیو نہ اب تو دو تین ما ہ پرویز مشرف عام حا لا ت میں با ہر نہیں جا سکتے ان کا کہنا تھا کہ ما رچ اور دھرنے کے بعد بھی صو رتحا ل بہتر ہو سکتی ہے ان کا کہنا تھا کہ اگر ذو الفقار بھٹو کے خلاف مقدمہ درج ہو سکتا ہے تو اور پر کیوں نہیں ما ڈل ٹا ؤں سانحہ کی ایف آئی آر تو پہلے ہی درج ہو جا نی چا ہیئے تھی انہوں نے کہا کہ ما رچ یا دھرنے میں کتنے لو گ ہیں اس پر تبصرہ نہیں کروں گا کیو نکہ کیمرے کی آنکھ بڑی ظالم ہے سب کچھ دکھا دیتی ہے انشاء اللہ کچھ نہیں ہو گا اور دھرنا بھی خیر سے ختم ہو جا ئے گا ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں