سکھرکے مختلف صحت مراکزمیں172مریضوں کا اوپی ڈی میں معائنہ کیا گیا ،رپورٹ

منگل 19 اگست 2014 19:07

سکھر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اگست 2014ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سکھر نے گیسٹرو اور ڈائریا کے متعلق روزانہ کی کارکردگی رپورٹ میں بتایا ہے کہ 18اگست 2014 کوضلع سکھرکے مختلف صحت مراکزمیں172مریضوں کا اوپی ڈی میں معائنہ کیا گیا جبکہ02پرانے داخل مریضوں کے علاوہ22دیگر مریض بھی داخل کئے گئے ہیں جن کا علاج کیا گیا جبکہ 35ملیریااور نمونیاکے1 مریض کو بھی داخل کرکے انہیں علاج کی سہولت فراہم کی گئی اسی طرح دیگر امراض میں مبتلامریضوں کی بھی دیکھ بھال اور ادویات کی فراہمی کی سہولیات فراہم کی گئیں۔

(جاری ہے)

عوام میں ڈائریا اور گیسٹروسے بچاؤ کیلئے میگا فون سے اعلانات اور پوسٹر و پمفلٹ کے ذریعہ نمایاں جگہ پر تقسیم کرکے شعور بیدار کیا جارہا ہے اسکے علاوہ فوکل پرسن اور ہیلتھ ایجوکیشن آفیسر عوام میں حفاظت اور بچاؤ کیلئے معلومات فراہم کررہے ہیں۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں