عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے نادرا کے افسران نگرانی کے عمل کو موثر بناتے ہوئے اپنا کام تیز کریں ،کمشنر سکھر ڈویژن

جمعہ 5 ستمبر 2014 18:47

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5ستمبر 2014ء) کمشنر سکھر ڈویژن محمد عباس بلوچ نے کہا ہے کہ عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے نادرا کے افسران نگرانی کے عمل کو موثر بناتے ہوئے اپنا کام تیز کریں اور جہاں بھی انتظامی حوالے سے مسائل درپیش آرہے ہوں ان کے فوری حل کے لئے ضلع انتظامیہ سے مشاورت کو ضروری امر سمجھا جائے وراثت کے ریکارڈ اور کاغذات کی تیاری میں فوت ہوجانے والوں کی عورتوں کوفوتی کھاتے میں شامل کیا جائے،فیملی رجسٹریشن ،برتھ سرٹیفیکیٹ، ڈیتھ سرٹیفیکیٹ ،”ب“ فارم اور اسلحہ لائسنس کی تیاری کے عمل کو ترجیحی طور پر تیز کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر کے کمیٹی روم میں نادرا کے اعلیٰ افسران کے ساتھ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

کمشنر سکھر ڈویژن نے مزید کہا کہ ضلعی سطح پر عوام کو نادرا کے توسط سے ڈومیسائل ، فارم ڈی اور فارم سی مہیا کرنے کے سلسلے میں نادرا کے افسران ڈپٹی کمشنر خیرپورکی ڈومیسائل برانچ کا دورہ کریں اور اسی طرز پر نادرا کے سہولت سینٹرز میں عوام کے بنیادی کاغذات کی فراہمی کے لئے منصوبہ بندی کی جائے اس موقع پر نادرا کے افسران نے کمشنر سکھر کو بتایا کہ سندھ حکومت کے ملاز مین کے اسمارٹ کارڈ کی تیاری کا عمل تیزی سے جاری ہے اور 12 اضلاع کے 55 ہزار ملازمین کے اسمارٹ کارڈ SA&GD ہیڈ آفس روانہ کردیے ہیں جبکہ یونین کونسل کی سطح پرمسائل درپیش ہیں جبکہ دیہات کے عوام کے پاس کسی کے پاس شناختی کارڈ ہوتا ہے اور کسی کے پاس نہیں ان مسائل کے حل کے لئے تمام تر کوششیں بروئے کار لائی جارہی ہیں اس موقع پر نادرا کے نمائندہ آفیسر نے کمشنر سکھر ڈویژن محمد عباس بلوچ کو تفصیلی بریفنگ دی اجلاس میں کمشنر سکھر ڈویژن محمد عباس بلوچ نے سرسو کے نمائندوں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ گھوٹکی میں لائیو اسٹاک کے حوالے سے منصوبہ بندی کے تحت ہارس اینڈ کیٹل شو اور ثقافتی میلے کی تیاری کے سلسلے میں حکمت عملی مرتب کریں جبکہ دیہاتیوں میں لائیو اسٹاک کے بچاؤ ، ویکسین اور دیگر اہم معلومات کے لئے شعور بیدار کیا جائے دودھ کی مختلف کمپنیوں سے مل کر اس کی پیدا وار میں اضافے کے لیے پالیسی تشکیل دی جائے اجلاس میں نادرا اور سرسو کے نمائندوں نے تفصیلی پریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں