چھ ستمبر کا دن ہماری قومی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حثیت رکھتا ہے،مسلم لیگ (ن) ضلع سکھر

ہفتہ 6 ستمبر 2014 22:38

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6ستمبر 2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع سکھر کے سیکریڑی اطلاعات و نشریات دلاور خان نے کہا کہ چھ ستمبر کا دن ہماری قومی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حثیت رکھتا ہے اور یہ عزت وقات کیساتھ زندہ رہنے کی قومی خواہش کی غمازی کرتا ہے ہماری افواج دنیا کی بہترین افواج میں شامل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع سیکریٹریٹ میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ چھ ستمبر کا دن جہاں ہماری پاکستانی قوم کیلئے بڑی آزمائش کا دن تھا وہاں یہ افواج پاکستان کی جرات دلیری اور بہادری کیلئے انتہائی کڑا وقت تھا اور افواج پاکستان نے دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور دشمن کو عبرتناک شکست دی آج پوری قوم افواج پاکستان کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں