سکھر،دوسری بیوی کی زیادتیوں سے تنگ شوہر تیسری شادی کا خواہشمند ، شادی کیلئے پریس کلب پہنچ گیا

منگل 9 ستمبر 2014 21:21

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9ستمبر 2014ء)دوسری بیوی کی زیادتیوں سے تنگ آکر شوہر تیسری شادی کا خواہشمند ، شادی کیلئے پریس کلب پہنچ گیا ، محنت مزدوری کرتا ہوں نیک صالح بیوی کا انتظار ہے ۔دوسری بیوی سے جان چھڑائی جائے ، شوہر کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے پیر مراد شاہ کالونی کے علاقہ مکین منظور احمد ابڑو نے سکھر پریس کلب پہنچ کر میڈیا کو بتایا کہ وہ محنت مزدوری کرتاہے اور اس نے پہلی بیوی کے انتقال کے بعد کوثر نامی عورت سے شادی کی تاکہ گھر سنبھال سکے تاہم کوثر نے گھر سنبھالنے کے بجائے گھر کو مزید اجاڑ دیا اور گھر چھوڑ کر چلی گئی ہے اس نے بتایا کہ کوثر گھر کے بجائے اپنے رشتے داروں کیساتھ خوش ہے اور اسکا ذہنی توازن بھی درست نہیں اسلئے وہ اسے طلاق دیکر تیسری شادی کرنا چاہتا ہے تاہم کوثر کے رشتے دار اسے تیسری شادی کرنے کی اجازت نہیں دیتے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہیں اس نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے اسکی دوسری بیوی کوثر سے جان چھڑائی جائے اور تیسری شادی کی اجازت دی جائے ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں