سکھر کی تعلیمی درسگاہ انتظامیہ کا تعلیمی اسناد کی فیسوں کی مد میں اضافی رقم کی وصولی کے خلاف پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن (شہید بھٹو) کا احتجاجی مظاہرہ

پیر 15 ستمبر 2014 18:24

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15ستمبر 2014ء) سکھر کی تعلیمی درسگاہ انتظامیہ کی جانب سے تعلیمی اسناد کی فیسوں کی مد میں اضافی رقم کی وصولی والے عمل کے خلاف پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن (شہید بھٹو) ضلع سکھر کی جانب سے کارکنان کی بڑی تعداد نے سکھر پریس کلب کے سامنے دوسرے روز بھی ضلعی رہنماتوفیق احمد جتوئی و دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور کرپشن میں ملوث کالج انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی اس موقع پر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اسلامیہ کالج کی انتظامیہ کی جانب سے طلباء کو دیئے جانے والے تعلیمی اسناد کی فیسوں میں غیر قانونی طریقہ سے اضافہ کر دیا گیا ہے اور طلباء سے اضافی رقم طلب کی جا رہی ہے اضافی رقم نہ دینے والے طلباء کے تعلیمی اسناد غائب کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہے جو انتہائی تعلیم دشمن ظالمانہ اقدام ہے اس کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی جاتی ہے اور محکمہ تعلیم سمیت دیگر بالا حکام سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ وہ اسلامیہ کالج کی انتظامیہ کی رشوت ستائی کا نوٹس لیتے ہوئے اضافی رقم وصول کرنے والے عملے کے خلاف کاروائی کریں ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں