اسلامک پولیٹکل پارٹی کے وفد کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ،متاثرین کی ڈھارس بندھائی

ہفتہ 20 ستمبر 2014 16:23

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر۔2014ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی ہے کہ سیلاب کی روک تھام پر زیادہ سے زیادہ توجہ دی جائے تاکہ اس سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات سے بچا جاسکے۔سکھر بیراج کے دورے کے دوران دی گئی بریفنگ کے موقع پر انہوں نے کہا کہ لوگوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔وزیراعظم نے جن کے ہمراہ وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ بھی تھے کہا کہ ماہرین سیلاب کی روک تھام کیلئے مل کر ایک مربوط حکمت عملی وضع کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت سیلاب زدگان کو امداد کی فراہمی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے۔سیکرٹری آبپاشی نے وزیراعظم کو بتایا کہ سندھ میں سیلاب سے ستاسی ہزار پانچ سو پچاسی افراد اور انیس ہزار تین سو مویشی متاثر ہوئے جبکہ ایک لاکھ چھیالیس ہزار چھ سو پچیس ایکڑ رقبہ زیر آب آچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب سے کچے کے علاقے کے ڈھائی سو سے زائد دیہات متاثر ہوئے ہیں مختلف علاقوں میں پندرہ امدادی کیمپ قائم کردئیے گئے ہیں جہاں اکیس ہزار تین سو سیلاب زدگان پناہ لئے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں