عمران خان کے مجھ پر کرپشن کے الزامات بے بنیاد ہیں تین روز میں ثابت نہ کر سکے تو عدالت جاؤنگا ، خورشید شاہ ،

الزامات ثابت ہوئے تو سیاست چھوڑدونگا ورنہ عمران خان معافی مانگیں ،اپوزیشن لیڈر کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 20 ستمبر 2014 19:41

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر 2014ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تین روز میں الزامات ثابت نہ ہوئے تو عدالت سے رجوع کرونگا  الزامات ثابت ہوئے تو سیاست چھوڑدونگا ورنہ عمران خان معافی مانگیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شا ہ نے کہاکہ وہ عوام کیلئے سیاست کرتے ہیں اور میرے لئے سیاست عبادت ہے انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ایک روز الزامات لگا تے ہیں اور دوسرے روز تردید کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ عمران خان نے مجھ پر کرپشن کے الزامات لگائے گئے اب عمران خان کو چاہیے کہ وہ الزامات ثابت کریں اگر تین روز میں الزامات ثابت نہ کر سکے تو عدالت سے رجوع کرونگا انہوں نے عمران خان کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہاکہ الزامات ثابت ہوئے تو سیاست چھوڑ دونگا ورنہ عمران خان کو قوم سے معافی مانگنا پڑے گی ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں