عمران خان کے الزامات پرنوٹس تیار، عدالت جاﺅں گا: خورشیدشاہ

جمعرات 25 ستمبر 2014 16:24

عمران خان کے الزامات پرنوٹس تیار، عدالت جاﺅں گا: خورشیدشاہ

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25ستمبر 2014ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پیپلزپارٹی کے رہنماءسید خورشید شاہ نے عمران خان کے کرپشن کے الزامات پر عدالت جانے کااعلان کرتے ہوئے بتایاکہ آج یاکل عمران خان کو ہتک عزت کا نوٹس مل جائے گا، دھرنے ریکارڈ ہوگئے ، اب لوگوں کو گھروں پر عید منانے کی اجازت دی جائے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان اور نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہناتھاکہ وہ سالانہ پچیس لاکھ روپے سے زائد ٹیکس دیتے ہیں ، وکیل لیگل نوٹس کی تیاری میں مصروف ہیں ، آج شام یا جمعہ کوسینیٹر رضاربانی عمران خان کو نو ٹس بھجوادیں گے ۔

اُنہوں نے کہاکہ 62سالہ لیڈر ینگ ہوتاہے تو وہ مانتے ہیں کہ بلاول توپھر ابھی بچہ ہے ، خورشیدشاہ 62سال کے ینگ لیڈر ہیں اورعمران خان کے ہم عمر بھی ہیں ، مقابلہ ہوناچاہیے ، لاکھوں روپے لینے والے سنگرز کو دھرنوں میں مفت سناجاسکتاہے ۔ اُن کاکہناتھاکہ جو شخص خود کو وزیراعظم بنانے کا مطالبہ کرے ، وہ غریب کی کیسے بات کرے گا؟ ممکن ہے کہ جہانگیر ترین یا شاہ محمود قریشی بہتروزیراعظم ہوں ،فرق سمجھناچاہیے کہ پیپلزپارٹی پارلیمنٹ کی محافظ ہے ، نوازشریف یا مسلم لیگ ن کی محافظ نہیں ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں