عمران خان سمجھانے والوں پر ہی الزام لگا دیتے ہیں: خورشید شاہ

ہفتہ 27 ستمبر 2014 19:39

عمران خان سمجھانے والوں پر ہی الزام لگا دیتے ہیں: خورشید شاہ

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27ستمبر۔2014ء) اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کہتے ہیں عمران خان سمجھانے والوں پر ہی الزام لگا دیتے ہیں۔ جاوید ہاشمی کو سپورٹ کرنے کا فیصلہ بلاول بھٹو کی زیر صدارت پارٹی اجلاس میں ہوگا۔ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے عمران خان کے طرز عمل کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف سمجھانے والے کو ہی مورد الزام ٹھہرا دیتے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ جاوید ہاشمی کی ضمنی الیکشن میں حمایت کا فیصلہ بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پارٹی اجلاس میں کیا جائے گا۔ سید خورشید شاہ نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم کو سمجھداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حل کی طرف آنا چاہیے کیونکہ دونوں ممالک کے بجٹ کا بڑا حصہ عوام کے بجائے دفاع پر خرچ ہو جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں