سکھر کے، فائر بریگیڈ عملے کی سترہ ماہ سے تنخوا ہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف کام چھوڑ ہرتال

جمعرات 2 اکتوبر 2014 17:34

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 اکتوبر۔2014ء) سکھر کے فائر بریگیڈ عملے نے سترہ ماہ سے تنخوا ہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف کام چھوڑ ہرتال کر کے فا ئربریگیڈ اسٹیشن کے باہر سڑک پر دھرنا دیا اور نعرے با زی کی مظاہرین کی قیا دت قربان علی گو ہر ، رفیق احمد شیخ و دیگر نے کی اس مو قع پر رہنما وٴں نے بتا یا کہ سترہ ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ان کے بچے بھو کے مر رہے ہیں وہ تنخواہیں نہ ملنے کے با عث عید الفطر کی خو شیاں بھی نہیں منا سکے اور لگتا ایسے ہے کہ ہمارے بچے اس عید کی بھی خو شیاں نہیں منا سکیں گے کیو نکہ ہما رے احتجاجوں کی حکام با لا کے کا نوں پر جو ں تک نہیں رینگ رہی ہے اور وہ ہم غریبوں کو جن کا سفر گذر اس تنخواہ پر ہے بھو کا مرتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں ہما رے بچے بھوک سے بلک رہے ہیں مگر ہم ان کے کے لیے کچھ نہیں کر پا رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ پہلے تو دکا ندار بھی ادھار دیا کرتے تھے مگر اب انہوں نے بھی دینا بند کر دیا ہے پڑ وسی حالت زار پر رحم کھا کر کچھ بھیج دیتے ہیں تو ہما رے بچے کھا نا کھا تے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ہم تنخواہوں کی دئیگی کے لیے ضلع کے ہر افسر تک گئے ہیں مگر ہر کو ئی مجبوری بتا کر یا پھر یقین دھانی کرا کرواپس بھیج دیتے ہیں مگر ہو تا کچھ نہیں ہے اور اسی کرتے کر تے سترہ ماہ ہو چلے ہیں مگر تنخواہ نہیں ملی ہے اگر ہمیں عید سے قبل تنخواہ نہ دی گئی تو ہم سڑک پر ہی عید کریں گے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں