سکھر ، ایس ڈی او روڈز اور شہری مسائل حل نہ کئے جانے کے خلاف اہلیان شہر کی بڑی تعداد کا احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 3 اکتوبر 2014 17:01

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 اکتوبر۔2014ء) ایس ڈی او روڈز اور شہری مسائل حل نہ کئے جانے کے خلاف اہلیان شہر کی بڑی تعداد نے گھنٹہ گھر چوک پر ثناء اللہ مہر و دیگر معززین کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور سکھر کے ترقیاتی کاموں میں کی جانی والی کرپشن میں ملوث افسران اور ٹھیکیداروں کے خلاف نعرے بازی کی اس موقع پر معززین کا کہنا تھا کہ شہر کی سڑکوں اور روڈز کیلئے کروڑوں روپے کی فنڈنگ کی گئی تاہم کروڑوں روپے خرچ کئے جانے کے باوجود شہر کی سڑکیں ٹو ٹ پھوٹ کا شکار ہیں ایس ڈی او روڈ ز گل شیخ کی غفلت اور کرپشن کے باعث ایسا لگتا ہے سکھر سندھ کا تیسرا بڑا شہر نہیں بلکہآثار قدیمہ کا دریافت کردہ شہر ہے سکھر کے شہری بلدیاتی سہولتوں سے محروم ، افسران اور منتخب نمائندگان کی پرسرار خاموشی کے باعث مایوسی کی زندگی گذار رہے ہیں لیکن شکایتوں اور نشاندہی کے باوجود افسران کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگتی انہو ں نے اعلیٰ حکام سے پروز مطالبہ کیا ہے کہ ایس ڈی او روڈزکی کرپشن کی تحقیقات کرائی جائے اور شہریوں کو سہولتیں فراہم کی جائیں۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں