روہڑی میں ہر سال کی طرح اس سال بھی مو ئے مبا رک کی زیا رت کا سلسہ جا ری

جمعہ 3 اکتوبر 2014 18:31

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اکتوبر 2014ء) روہڑی میں ہر سال کی طرح اس سال بھی مو ئے مبا رک کی زیا رت کا سلسہ جا ری ہے اسے چھو ٹا حج بھی کہاجا تا ہے ،سکھر ضلع کے تا ریخی شہر رو ہڑی میں ہر سال کی طرح اس سال بھی ذی الحج کا چاند دیکھتے ہی نبی آخر الزمان حضور ﷺ کے مو ئے مبا رک کی زیا رت کا سلسلہ جا ری ہے ،مو ئے مبا رک کی زیا رت کے لیے سندھ کے دور دراز علاقوں سے بڑی تعداد میں مرد ،و خواتین زائرین یہاں پہنچ رہے ہیں ،انیس سو چالیس ہجری سے مو جود یہ مو ئے مبا رک مخدوم خا ندان کے بزرگ میاں عبد البا قی کو جہیز میں ملا جس کے بعد سے آج تک کئی صدیاں گذر جا نے کے با وجودزیا رت کا سلسلہ جا ری و ساری ہے جو زائرین آتے ہیں وہ دل میں مرادیں بھی لا تے ہیں ، زائرین کا کہنا ہے کہ ہم یہاں دعا آکر ما نگتے ہیں کہ یہ غریبوں کے لیے حج کا موقعہ ہو تا ہے اللہ جس کو استعداد ہو ہما ری بھی یہاں پر دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں بھی فریضہ حج کے لیے وہاں بلا ئے ، ہم حج یہاں کر نے آتے ہیں اور یہ چھو ٹا حج ہے جس پر ہم یقین رکھتے ہیں اور اس کو دیکھ کر ہمیں حج کی طلب ہو تی ہے بس اسی لیے آتے ہیں ،مو ئے مبا رک کی زیا رت کے موقع پر ملک کی خوشحالی اور امن کے لیے بھی دعا کی گئی زائرین کے لیے کھا نے پینے کی اشیاء کے اسٹال تو لگا ئے گئے ہیں مگر سیکیو رٹی کے انتظا مات کے حوا لے سے کو ئی تو جہ نہیں دی گئی ہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں