سکھر،موسمی تبدیلیاں، دن میں گرمی رات میں ٹھنڈ،

بچوں اور بڑوں میں کھانسی نزلہ سمیت مختلف بیماریاں زور پکڑگئیں

ہفتہ 11 اکتوبر 2014 20:00

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اکتوبر 2014ء) ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھرمیں بھی موسمی تبدیلیاں، دن میں گرمی رات میں ٹھنڈ،بچوں اور بڑوں میں کھانسی نزلہ سمیت مختلف بیماریاں زور پکڑگئیں ،اسپتالوں اور نجی کلینک پر مریضوں کا رش،ڈاکٹروں کی جانب سے ٹھنڈے پانی سے اجتناب کرنیکا مشورہ تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھرمیں بھی موسمی تبدیلیاں شروع ہو گئی ہے اور دن میں گرمی رات کو ٹھنڈک کے باعث بچوں اور بڑوں میں کھانسی، نزلہ اور بخار کی بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں اسپتالوں اور نجی کلینک پر مریضوں کے رش میں بھی اضافہ ہو گیا ہے اور رات دیر گئے تک مریض اپنے پیاروں کو ڈاکٹروں کے پاس علاج و معالجہ کیلئے لے جاتے ہوئے دیکھتے ہیں موسم کی تبدیلی کے حوالے سے ڈاکٹروں کے مطابق موسم کی تبدیلی کے باعث احتیاط سے کام لیاجائے ٹھنڈے پانی اور مشروبات سے پرہیز کیاجائے اور رات کے اوقات میں سونے سے پہلے مچھروں سے بچاؤ کیلئے اسپرے کیا جائے اور اردگرد کے ماحول کو صاف رکھاجائے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں