سکھر ،پسند کی شادی کرنا والا جوڑا تحفظ کیلئے پریس کلب پہنچ گیا ،

والدین سے جان کو خطرہ ہے، تحفظ فراہم کیا جائے، جوڑے کا مطالبہ

ہفتہ 11 اکتوبر 2014 20:00

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اکتوبر 2014ء) پسند کی شادی کرنا والا جوڑا تحفظ کیلئے پریس کلب پہنچ گیا ، والدین سے جان کو خطرہ ہے تحفظ فراہم کیا جائے، جوڑے کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق روہڑی کے علاقے میمن محلہ کی علاقہ مکین پسند کی شادی کرنے والی مسمات یاسمین ولد غلام رسول ہالیپوٹو نے اپنے شوہر علی محمد ولد میر محمد ہالیپوٹو کے ہمراہ سکھر پریس کلب پہنچ کر میڈیا کو بتایا کہ وہ ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے اور شادی کرنا چاہتے تھے گھر والوں کے انکار پر ہم دونوں نے مقامی عدالت میں پسند کی شادی کر لی ہے شادی کی اطلاع پر میرے گھر والے ہمارے دشمن بن گئے ہیں ہمیں خدشہ ہے کہی وہ ہمیں جان سے نہ مار دیں ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں