اجتماعی کاوشوں سے پاکستان کی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہوسکتی ہے،سکھر ایوانِ صنعت و تجارت

جمعرات 23 اکتوبر 2014 20:51

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء) سکھر ایوانِ صنعت و تجارت کے صدر صدر محمد دین نے ایوان کی قائمہ کمیٹی برائے ایف بی آرکے اراکین سے ملکی معاشی صورتحال اورمعاشی اصلاحات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اجتماعی کاوشوں سے پاکستان کی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہوسکتی ہے لہٰذا تجارت اور صنعت سے وابستہ افراد اپنی ذمہ داری کو محسوس کرتے ہوئے اپنے کاروبار کو قانونی تحفظ دیں اور اپنی قابلِ ٹیکس آمدنی کے مطابق انکم ٹیکس بروقت جمع کروائیں۔

(جاری ہے)

ایسے کاروباری افراد جن کی آمدنی استثنائی حد سے زائد ہے وہ ایف بی آر میں خود کورجسٹر کروائیں جبکہ اراکینِ ایوان اپنے ٹیکس گوشوارے بروقت جمع کروائیں۔ واضع رہے کہ پاکستان بھر کی تجارتی تنظیمیں معاشی ترقی میں قابلِ قدر خدمات انجام دے رہی ہیں اور ہر پاکستانی باالخصوص تجارتی و صنعتی برادری ہمیشہ کی طرح پاکستا ن کی معاشی ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتی رہیں گی۔ #

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں