سکھر،محمد ہاشم لاشاری کا معصوم بچوں کے ہمراہ پریس کلب کے سامنے احتجاج

جمعہ 24 اکتوبر 2014 20:18

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) سکھر کے علاقے آباد لاکھا کے مکین لاشاری برادری سے تعلق رکھنے والے محمد ہاشم لاشاری نے اپنے معصوم بچوں کے ہمراہ سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ بیس روز قبل جوابدار بنام محمد عالم لاشاری ، حبیب اللہ عرف راجا، عبدالرشید اور دیگر میں بیوی مسمات رضیہ کوبہانے سے اپنے ہمراہ لیکر چلے گئے بعد میں جوابداروں نے زبردستی میری بیوی کا نکاح گرم گودی کے علاقہ مکین نظام دین کیساتھ کرا دیا شکایات پر بھی پولیس جوابداروں کے خلاف کاروائی نہیں کر رہی ہے جوابدار شکایت کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں انصاف کیلئے جاؤں تو جاؤں کہا اس نے بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے میری بیوی کو جوابداروں کے چنگل سے آزاد کرایا جائے ورنہ انصاف نہ ملنے کی صورت میں اپنے بچوں کے ہمراہ خودسوزی کر لونگا ۔

#

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں