شیخ رشید سیا سی یتیم ، اس کا کیا اعتبار کیا جا ئے، خورشید شاہ

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 13:28

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 اکتوبر۔2014ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خو رشید شاہ نے مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو سیا سی یتیم قرار دیتے ہو ئے ان کے کسی بھی بیان پر تبصرہ کر نے سے انکا رکردیا ہے اور کہا ہے کہ شیخ رشید کے کسی بیان پر تبصرہ کر کے اس کا سیا سی قد نہیں بڑھا نا چاہتا وہ سیا سی یتیم ہے وہ کبھی دھرنے میں ہو تا ہے تو کبھی جلسے میں اس کا کیا اعتبار کیا جا ئے سکھر ائیر پو رٹ کے با ہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ مو جو دہ حا لا ت میں حکو مت کو اپنی خا رجہ پا لیسی درست کر نی چاہیئے حا لات کو کنٹرول کر نے کے لیے حکمت عملی کی ضرورت ہے جو حکو مت کو فوری طور پر اختیار کرنا چاہیئے انہوں نے کہا کہ بھا رت کی جانب سے کی جا نے وا لی جا رحیت خطے کے لیے خطرناک ہے پرویزمشرف نے جو بیان دیا وہ بچگا نہ حر کت تھی پا کستان اور بھا ت دو نوں ایٹمی ممالک ہیں ان کے درمیان جنگ سے خطے میں تبا ہی آئے گی انہوں نے کہا کہ اگر بھا رت کے پاس سات لا کھ فو ج ہے تو ہمارے ملک کا بچہ بچہ فو جی ہے اور اپنے وطن پر مر مٹنے کے لیے تیار ہے انہوں نے کہا کہ سندھ ایک ہے اور ایک ہی رہے گا کو ئی اسے تقسیم نہیں کرسکتا ایم کیو ایم ایک سیا سی جما عت ہے اس کے اپنے فیصلے ہیں انہوں نے اس موقع پر جے یو آئی کے قائد مو لا نا فضل الرحمان پر خو د کش حملے کی مذمت کی ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں