روہڑی ،ا یکسائز پولیس نے 4800 لیٹر کچی شراب لاہور سے کراچی اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، ڈرائیور، کلینرز گرفتار ،مقدمہ درج

جمعہ 31 اکتوبر 2014 23:02

روہڑی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر۔2014ء ) ا یکسائز پولیس روہڑی نے دوران تلاشی مزید 4800 لیٹر کچی شراب لاہور سے کراچی اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ڈرائیور کلینرز کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ایک ماہ کے دوران 20 ہزار لیٹر سے زائد کچی شراب بر آمد کرچکے ہیں تفصیلات کے مطابق ایکسائز انسپکٹر نجیب الرحمن ڈومکی نے عملے عبدالمجید ابڑو ،گلشیر ،زبیر جاگیرانی ،زاہد بھٹو ودیگر کے ہمراہ لاہور سے کراچی جانے والے ٹرک نمبر پی 7146 کو روک کر اس پر رکھے کنٹینر کی تلاشی لیں تو اسمیں چالیس ڈرم رکھے تھے جن میں سے 16 ڈرموں میں سیاہی جبکہ چوبیس ڈرموں کی تلاشی لی گئی تو ان میں سے کچی شراب برآمدکرکے میا نوالی پنجاب کے رہائشی ٹرک ڈرائیور خان میر خان ولد نور خان نیازی ،کلینرز فتح اللہ ولد دین محمد نیازی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا انسپکٹر نجیب الرحمن ڈومکی نے بتایا کہ پنجاب سے کوئی گروہ بڑی مقدار میں کچی شراب سندھ اسمگلنگ کر رہا ہے ایک ماہ کے دوارن ہم نے عملے کے ہمراہ تقر یبا 20 ہزار لیٹر سے زائد کچی شراب برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کر مقدمات درج کیے ہیں گرفتار ڈرائیور خان میر خان نے بتایا کہ ہمیں الحمد گڈز ٹراسپورٹ کمپنی نے فیروز پور روڈ کی سیاہی کی فیکٹری سے یہ ڈرم سیاہی کہہ کرک بک کروائے جو کراچی کورنگی انڈسٹریل ایریا کی ایک فیکٹری میں اتارنے تھے ہم بے گناہ ہیں ہمارے پاس ٹرانسپورٹ کمپنی کی بلٹی بھی ہے جو ایکسائز عملے کے حوالے کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں