سکھر،اسکول وین نہر میں جا گری ،چودہ بچے زخمی و بے ہوش ، بچوں کو فوری پنو عاقل تعلقہ اسپتال پہنچایا گیا

ہفتہ 8 نومبر 2014 20:09

سکھر(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 8نومبر 2014ء) سانگی کے قریب اسکول وین نہر میں جا گری ،چودہ بچے زخمی و بے ہوش ، بچوں کو فوری طور پر پنو عاقل تعلقہ اسپتال پہنچایا گیا،تفصیلات کے مطابق سانگی کے قریب ہنگو رو بس اسٹاپ کے مقام پر ایک تیز رفتار اسکول وین آگے جا نے وا لی گا ڑی کو اوور ٹیک کرتے ہو ئے ڈرا ئیور کے کنٹرول سے نکل گئی اور قریبی نہر میں جا گری جس کے نتیجے میں چو دہ بچے تو حید ، سمیرا ، فضا ، گڑیا ، سائرہ ،طوبیٰ ، سلمیٰ ، سعیدو دیگر زخمی ہو گئے حادثے کے مقام پر فو ری طور پر امدادی کا روائیاں شروع کر دی گئیں اور زخمی بچوں کو نہر سے نکال کر فوری طبی امداد کے لیے تعلقہ اسپتال پنو عاقل لے جا یا گیا بچے پرائیوٹ اسکولوں کے طا لب علم ہیں جو روزانہ وین کے ذریعے پنو عاقل جا تے تھے کہ آج ان کی وین ڈرا ئیور کی غفلت کے با عث حا دثے کا شکا ر ہو ئی تاہم ڈرائیور فرار ہو نے میں کا میاب ہو گیا جبکہ پو لیس نے وین کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں