وفاقی اور صوبائی حکومت فوری داعش کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کا نوٹس لیں، سنی تحریک

جمعرات 13 نومبر 2014 20:41

سکھر(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 13نومبر 2014ء) سنی تحریک کے مرکزی رہنما محبوب سہتو نے کہاہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت فوری طور پر ملک میں داعش کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کا نوٹس لیتے ہوئے ملک کے حساس اداروں ، مزارات ، امام بارگاہوں ، مساجد کی سیکورٹی کیلئے موثر اقدام کریں اور عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے سندھ میں داعش کی وال چاکنگ اور نقل و حرکت پر سندھ حکومت کی خاموشی سوالیہ نشان بنتی جا رہی ہے ملک میں داعش کی سرگرمیوں کے خلاف سنی تحریک کے زیر اہتمام آج جمعہ کو سندھ بھر میں یوم مذمت منایا جائے گاان خیالات کا اظہا رانہوں نے سنی تحریک کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ داعش کی وال چاکنگ میں وہی لوگ ملوث ہیں جو طالبان کے حامی تھے یا جنہوں نے طالبان کے لئے کام کیا ہوپاکستان میں رہنے والے کروڑوں سنی داعش کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہونگے انہوں نے تھر میں معصوم جانوں کے ضیائع پرسندھ حکومت کو مجرم ٹہراتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت اگر فوری اقدامات کرتی تو تھر میں معصوم جانوں کا ضیائع نہیں ہوتا اس موقع پر انہوں نے خیرپور حادثہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اور نیشنل ہائی وے انتظامیہ فوری طور پر سڑکوں کی حالت بہتر بنائے تاکہ مستقل میں ایسے حادثات رونمانا ہوں۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں