شکارپور میں اہل سنت پر ہونے والی زیادتیوں کی روک تھام اور اور گرفتار خواتین کی رہائی کیلئے سنی ایکشن کمیٹی کا احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 14 نومبر 2014 17:30

سکھر(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 14نومبر 2014ء) شکارپور میں اہل سنت پر ہونے والی زیادتیوں کی روک تھام اور اور گرفتار خواتین کی رہائی کیلئے قائد سندھ غازی سید محمد پریل شاہ بخاری کی دی جانے والی کال پر سنی ایکشن کمیٹی ضلع سکھر کی جانب سے کارکنان کی بڑی تعداد نے محمد بن قاسم پارک سے سکھر پریس کلب تک صوبائی رہنما علامہ ممد رمضان نعمانی ، قاری عطاء اللہ ، غلام نبی عثمانی و دیگر کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی اورپریس کلب کے سا منے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور نعرے با زی کی۔

اس مو قع پر رہنما وٴں نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ایس ایس پی شکا رپور نے ہما رے کا رکنوں کے ساتھ زیا دتیوں کی انتہا کر دی ہے روازنہ ہما رے کا رکنوں کے گھروں پر چھا پے ما ر کر چادر اور چار دیواری کا تقدس پا مال بنانا معمول بنا لیا ہے اور اب تو اسی کی زیا دتیاں حد سے بڑھ گئی ہیں انہوں نے شکا رپور کے امیر مو لانا محمد اکرم کو جھوٹے قتل کے مقدمے میں پھنسا دیا ہے اور ہما رے کئی کا رکنوں اور ان کے گھروں کی خواتین تک کو اپنی حراست میں رکھا ہوا ہے انہوں نے مطا لبہ کیا کہ ان کے کا رکنوں اور ان کی خواتین کو رہا کیا جائے اور مو لانا محمد اکرم پر درج مقدمہ ختم کر کے ایس ایس پی شکا رپور کا تبادلہ کیا جا ئے بصو رت دیگر سنی ایکشن کمیٹی کے کارکنان سڑکوں پر آنے پر مجبور ہو نگے۔

(جاری ہے)

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں