نساسک عملے کی غفلت لاپرواہی کے باعث روہڑی شہر میں سیوریج کا پانی کھڑا رہنا معمول بن گیا

ہفتہ 22 نومبر 2014 16:11

روہڑی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 22نومبر 2014ء) نساسک عملے کی غفلت لاپرواہی کے باعث روہڑی شہر میں سیوریج کا پانی کھڑا رہنا معمول شہر کے اہم تجارتی مراکز تالابوں کا منظر پیش کرنے لگے اسکول جانے والے طلباء طالبات خریداری کے لیے آنے والوں اور نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے جانے والے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کمشنر ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لیکر صفائی کا نظام بہتر کروانے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق روہڑی کے شہریوں انجمن تاجران جنرل مرچنٹ ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر غلام سرور شر ، ،لعل چند ، ،حاجی راشد بلوچ ، تاج محمد مغل ودیگر نے بتا یا کہ اسٹیشن روڈ اور شاہی بازار ، لا لا شہزادہ چوک ودیگر علاقوں میں نساسک عملے کی جانب سے نالیوں کی صفائی نہ کرنے کے باعث شہر کے اہم تجارتی علاقوں میں نالیوں کا پانی کھڑا رہنے کی وجہ سے علاقے تالابو ں کا منظر پیش کر رہے ہیں اور سیوریج کا پانی کھڑارہنا معمول بن چکا ہے جسکی وجہ سے اسکول جانے والی طلباء طالبات خریداری کے لیے آنے والے گاہکوں اور نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے جانے والوں کو سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے جسکے خلاف متعدد بار احتجاجی مظاہرے شکایات کر کے کرکے تھک چکے ہیں لیکن نساسک انتظامیہ ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے رہنما وں نے کمشنر ڈپٹی کمشنر اسٹنٹ کمشنر روہڑی سے مطالبہ کیا کہ وہ روہڑی میں صفائی کی ناقص صورتحال کا نوٹس لیکر صفائی کا نظام بہتر کروائیں۔

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں