سکھر : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر خالد سومرو جاں بحق

ہفتہ 29 نومبر 2014 10:54

سکھر : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر خالد سومرو جاں بحق

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29نومبر 2014ء) ڈاکٹر خالد محمود سومرو گلشن اقبال کی مسجد میں نماز فجر ادا کر رہے تھے کہ اسی دوران نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی سکھر کے علاقہ گلشن اقبال میں مدرسہ میں جمعیت علمائے اسلام سندھ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر خالد محمود سومرو نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے ، سابق سینیٹر ڈاکٹر خالد سومرو مدرسہ میں فجر کی نماز ادا کر رہے تھے کہ اسی دوران نامعلوم افراد نے اچانک فائرنگ کر دی ، فائرنگ سے ڈاکٹر خالد سومرو شدید زخمی ہوگئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ، ڈاکٹر خالد سومرو جمعیت علمائے اسلام کے ٹکٹ پر سینیٹر بھی منتخب ہوچکے ہیں ۔

(جاری ہے)

ملزم اطمینان سے فائرنگ کر کے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کر لئے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر خالد سومرو کے بیٹے کا آج نکاح ہونا تھا جس کی تیاریاں جاری تھیں ، قتل کی اطلاع ملتے ہی شادی والے گھر میں صف ماتم بچھ گئی اور درجنوں افراد مقتول کے گھر تعزیت کیلئے پہنچ گئے ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں