سکھر :حملہ آوروں کی عمریں 28 سے 30 کے درمیان ، ابتدائی رپورٹ تیار

ہفتہ 29 نومبر 2014 11:27

سکھر :حملہ آوروں کی عمریں 28 سے 30 کے درمیان ، ابتدائی رپورٹ تیار

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29نومبر 2014ء) سکھر میں مولانا خالد سومرو کے قتل کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار ہوگئی ، ملزمان کی عمریں 28 سے 30 سال ہیں ، جائے وقوعہ سے 30 بور کے 2 خول اور ایس ایم جی کے 11 خول ملے ہیں ۔ سکھر میں جمعیت علمائے اسلام سندھ کے سیکرٹری جنرل مولانا خالد سومرو کے قتل کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار ہوگئی ۔

(جاری ہے)

تحقیقاتی کمیٹی کے رکن ایس ایس پی سکھر تنویر تنیو کے مطابق خالد سومرو پر 6 بجکر 25 منٹ پر حملہ ہوا ۔

قتل میں 4 ملزمان ملوث ہیں ۔ 2 نقاب پوش ملزمان مدرسے کے اندر داخل ہوئے ۔ جائے وقوعہ سے 30 بور کے 2 خول اور ایس ایم جی کے 11 خول ملے ہیں ۔ واردات میں سفید گاڑی استعمال ہوئی ۔ مدرسے کے قریب لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج دیکھی جارہی ہے ۔ واردات میں ملوث ملزمان کی عمریں 28 سے 30 سال ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں