سکھر میں مولانا خالد سومرو کے قتل کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار

ہفتہ 29 نومبر 2014 12:40

سکھر (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء ) سکھر میں مولانا خالد سومرو کے قتل کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار ہوگئی ، ملزمان کی عمریں 28 سے 30 سال ہیں ، جائے وقوعہ سے 30 بور کے 2 خول اور ایس ایم جی کے 11 خول ملے ہ ۔ سکھر میں جمعیت علمائے اسلام سندھ کے سیکرٹری جنرل مولانا خالد سومرو کے قتل کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار ہوگئی۔

(جاری ہے)

تحقیقاتی کمیٹی کے رکن ایس ایس پی سکھر تنویر تنیو کے مطابق خالد سومرو پر 6 بجکر 25 منٹ پر حملہ ہوا۔

قتل میں 4 ملزمان ملوث تھے۔ 2 نقاب پوش ملزمان مدرسے کے اندر داخل ہوئے۔ جائے وقوعہ سے 30 بور کے 2 خول اور ایس ایم جی کے 11 خول ملے ۔ واردات میں سفید گاڑی استعمال ہوئی۔ مدرسے کے قریب لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج دیکھی جارہی ہے۔ واردات میں ملوث ملزمان کی عمریں 28 سے 30 سال ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں