حملہ آوار کی تعدا د چار تھی ، سفید رنگ کی کار میں سوارہوکر آئے ، آپس میں گفتگو کے دوران مختلف زبانوں کا استعمال کیا،

جمعیت علمائے اسلام (ف) سندھ کے سیکرٹری جنرل ڈا کٹر خا لد سو مرو پر حملہ کی ابتدائی رپورٹ تیار

ہفتہ 29 نومبر 2014 23:30

حملہ آوار کی تعدا د چار تھی ، سفید رنگ کی کار میں سوارہوکر آئے ، آپس میں گفتگو کے دوران مختلف زبانوں کا استعمال کیا،

سکھر ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) سندھ کے سیکرٹری جنرل ڈا کٹر خا لد محمود سو مرو پر حملہ کی ابتدائی رپورٹ تیا رکر لی گئی ،حملہ آوار کی تعدا د چار تھی اور سفید رنگ کی کار میں سوار تھے ، حملہ آواروں نے آپس میں گفتگو کے دوران مختلف زبانوں کا استعمال کیا ، حملہ میں گیارہ ایس ایم جی کی گولیاں او ر تین تیس بور پسٹل کی گولیوں کے خول پولیس کی تحویل میں زرائع کے مطابق جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ ڈاکٹر خالد محمود سومروکے قتل پر ضلعی افسران نے ایک ابتدائی رپورٹتیار کی ہے جس کے مطابق ڈاکٹر خالد محمود سومرو پر حملہ کر نے وا لوں کی تعداد چار تھی حملہ آوور سفید رنگ کی کرولا کا ر میں سوار ہو کر آئے تھے حملہ آوروں کا ہدف صرف ڈا کٹر خا لد محمود سو مرو تھے ، حملے سے قبل ملزمان نے دوسرے نما زیوں کو دور ہٹا دیا تھا ، حملہ آوروں کے پاس ایس ایم جی اور پسٹل تھے ان کی عمریں پچیس سے پنتیس سال تھیں ، حملہ آورآپس میں بلو چی زبان مین با ت چیت کر رہے تھے ،؛ حملہ آوروں میں سے تین مسجد کے اندر آئے اور ایک گا ڑی میں مو جود رہا ا ئے وقوعہ سے گیا رہ ایس ایم جی کی گو لیوں اور تین تیس بور کے پسٹل کی گو لیوں کے خول ملے ہیں ذرا ئع نے بتایا کہ ابتدائی رپورٹ میں حملہ آواروں کی مکمل شناخت مکمل نہ ہو سکی ہے تاہم ان کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے جو کمیٹی تشکیل دی گئی ہے اس نے اپنا کام شروع کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں