عمران خان کو پیشکش کی ہے کہ اگر وہ آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہو ئے حکومت سے مذکرات کر نے کیلئے تیار ہیں تو کل ہی ان کو وزیر اعظم کے ساتھ بٹھا سکتے ہیں، سیاست میں صلح پسندی اور لچک دکھا نے والوں کو عزت اور ہٹ دھرمی اور ضد دکھا نے والوں کو ذلیل و خوار ہو نا پڑتا ، تحریک انصاف کا ایک لیڈر پا رلیمنٹ کو ماں قرار دیتاہے تو دوسرااس کو گا لی دیتا ہے،مسلم لیگ(ن)کے مرکزی رہنماو متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین صدیق الفاروق سکھر میں میڈیا سے گفتگو

اتوار 30 نومبر 2014 19:57

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30نومبر۔2014ء) مسلم لیگ(ن)کے مرکزی رہنماو متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین صدیق الفاروق نے عمران خان کو پیشکش کی ہے کہ اگر وہ آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہو ئے حکومت سے مذکرات کر نے کے لیے تیار ہیں تو وہ کل ہی ان کو وزیر اعظم کے ساتھ بٹھا سکتے ہیں۔ وہ اتوا رکو دریا ئے سندھ کے عین وسط میں واقع ہند و برادری کی تاریخی و قدیمی تیرتھ گاہ سادھ بیلہ کے دورے کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

صدیق الفاروق نے کہا کہ سیاست میں صلح پسندی اور لچک دکھا نے والوں کو عزت اور ہٹ دھرمی اور ضد دکھا نے والوں کو ذلیل و خوار ہو نا پڑتا ہے ان کاکہنا تھا کہ دھرنوں سے جو عدم استحکام پیدا ہو نا تھا ہو چکا عوام نے دھرنا با زوں کی سیا ست اور ان کی کال کو مسترد کر دیا ہے اور ان کی سول نا فرمانی سمیت تمام دیگر کا لز ان کے منہ پر دے ما ری ہیں ان کا کہنا تھا کہ اعجاز چوہدری کس طرح مسلم لیگ میں آئے یہ مجھے پتہ ہے تاہم وہ وہاں بھی زیا دہ دیر نہیں رکیں گے ان کا کہنا تھا کہ تحریک انساف میں سے صرف جا وید ہا شمی نے استعیفے دیا ہے با قی تحریک انصاف والے نہ استعفیٰ دینا چاہتے ہیں اور نہ ہم منظو رکرنا چاہتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا ایک لیڈر پا رلیمنٹ کو ماں قرار دیتاہے تو دوسرااس کو گا لی دیتا ہے

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں