سکھر،معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر شہریوں کی اظہار یکجہتی کیلئے ریلی

بدھ 3 دسمبر 2014 18:40

سکھر(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 03 دسمبر 2014ء)معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر سکھر میں بھی شہریوں کی جانب سے اظہار یکجہتی کیلئے سٹی پوائنٹ سے سکھر پریس کلب تک ریلی نکالی گئی۔

(جاری ہے)

ریلی کا شرکاء کا معذور افراد کا سرکاری نوکریوں میں کوٹہ بحال کرنے کا مطالبہ معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر سٹی پوائنٹ سے سے نکالی جانے والی ریلی کی قیادت ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے دیوان چند چاولہ ،پہل پاکستان کے دیدار میرانی و دیگر نے کی اس موقع پر معذور افراد کے ساتھ شہریوں نے بھی خاص طور پر شرکت کی ریلی شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی سکھر پریس کلب پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی جہاں پر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ آج کی ریلی معذور افراد سے اظہار یکجہتی کیلئے نکالی گئی ہے کیونکہ معذور افراد احساس محرومی کا شکار ہوکر گھروں میں قید ہو کر رہ جاتے ہیں اس موقع پر ریلی کے شرکائنے صوبائی اور وفاقی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ سرکاری نوکریوں میں معذور افراد کا کوٹہ بحال کرکے انہیں سرکاری نوکری فراہم کی جائیں۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں